نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک میں گھر میں بنے مرغی کے سالن پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے سالن کو کھانے کے معاملے پر 32 سالہ شیورام کا اپنے والد شینا کے درمیان تکرار ہوئی ،اس دوران بات اس قدر بڑھی کہ والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بیٹے کے گھر پہنچنے سے پہلے والد نے سالن کھا لیا تھا جس پر دونوں میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک شخص کی اہلیہ اور 2 بچے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔