جامشورو : منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 اے ایس آئی زخمی

Published On 06 April,2023 04:58 am

جامشورو : ( دنیا نیوز ) سندھ کے شہر جامشورو میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کے دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ( اے ایس آئی ) زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوٹری سائٹ تھانے کی حدود میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو اے ایس آئی زخمی ہو گئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افسران کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔