اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے روحانی علاج کے نام پر جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم رفیع اللہ کو 2 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد کی عدالت کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم رفیع اللہ نے "کالا جادو" کے نام سے انسٹاگرام پیج بنایا ہوا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سال 2021 میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں، ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، ایف آئی آر سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملزم کی ضمانت مسترد ہو چکی۔