وہاڑی : (ویب ڈیسک ) ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دہرے قتل کی واردات کے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بورے والا کے نواحی علاقے مانا موڑ کے قریب گزشتہ رات رقم کے لین دین کے تنازع پر ملزم 16 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو سوتے میں گلے کاٹ کر قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اس کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور اسے ہتھیار پھینکنے کا کہا لیکن ملزم نے گھر کے اندر ہی خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی قتل کے ایسے 2 مقدمات میں ملوث تھا ، لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔