ڈانس کے شوقین کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 06 April,2023 09:43 pm

لندن: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو میوزک پر مہارت سے ڈانس کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے ساتھ موجود ہے اور جیسے ہی گانا بجتا ہے کتا اپنے مالک کے ساتھ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔