ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپانی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے قریب لاپتا ہو گیا جس میں فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار تھے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق یو ایچ 60 ٹروپ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک میاکوجیما میں دفاعی بیس سے اڑان بھرنے کے بعد اوکیناوا جزائر کے علاقے میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔
جاپانی کوسٹ گارڈز ہیلی کاپٹر کی تلاش میں سرگرم عمل ہیں، گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے فورس کمانڈر کے بھی لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جاپان کے وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوارافراد کو بچانا ہے۔