امریکی صدر نے بادشاہ چارلس کی برطانیہ کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرلی

Published On 06 April,2023 04:44 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی سرکاری دورے کی دعوت قبول کرلی، بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو ٹیلی فون کر کے برطانیہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

وائٹ ہاوس ترجمان کیرین جین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن مئی میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بادشاہ چارلس کی ٹیلی فونک رابطہ میں تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم صدور برطانوی بادشاہوں کی تاجپوشی میں شرکت نہیں کرتے، امریکی صدر کی جگہ خاتون اول تقریب میں شرکت کریں گی۔