واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات ایک بار پھر سرد مہری کا شکار ہوگئے۔
صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سعودی عرب سے تعلقات پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک سیلوان کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں صدر بائیڈن اور سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان کی ملاقات شیڈول نہیں ہے، بائیڈن سعودی عرب سے تعلقات پر مشاورت کر رہےہیں، فیصلے میں وقت لگے گا، سعودی عرب کو دی جانے والی دفاعی امداد میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اوپیک پلس کے اجلاس میں امریکی خواہش کے خلاف اقدام کرتے ہوئے تیل کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔