اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عمران خان امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر برس پڑے، انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں، کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
across the world, when has Pakistan shown aggression esp post-nuclearisation? Equally imp,this
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
Biden statement shows total failure of Imported govt s foreign policy & its claims of "reset of relations with US"? Is this the "reset"?This govt has broken all records for incompetence
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہونے کے بعد سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، انہوں نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا، نہ کسی ملک میں جارحیت کی، پاکستان نے نیو کلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے، کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
My greatest worry is that apart from leading us to economic ruin &, with NRO2 for themselves, giving a license to white collar criminals to plunder the country, this govt will also end up completely compromising our national security.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان نے کہا ہے کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔