لندن: (دنیا نیوز) مسلم ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 15, 2022
نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔