پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنما ایران کے جوہری پروگرام، انڈو پیسیفک میں چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور یوکرین جنگ پر بات کریں گے، بائیڈن اور میکرون یوکرین کی اقتصادی اور عسکری مدد پر بھی گفتگو کریں گے۔
یوکرین کے معاملے پر دونوں رہنما ایک پیج پر ہیں، یہ ایمانوئیل میکرون کا امریکا کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل فرانسیسی صدر کو 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا تھا۔