کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بڑا دھچکا دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
Injury Update | Kane Williamson will require surgery on his injured right knee, after scans on Tuesday confirmed he’d ruptured his anterior cruciate ligament while fielding for the Gujarat Titans in the Indian Premier League. More at the link https://t.co/3VZV7AcnL2 pic.twitter.com/tN0e7X8tme
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 5, 2023
مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تا کہ ری ہیب شروع کرسکوں۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان آنے کے بجائے پیسوں کےلالچ میں آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی، دوسری جانب ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔