ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز میں کمی کا مطالبہ

Published On 06 April,2023 08:33 am

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے اوپر 34 سنگین جرائم کے الزامات عائد ہونے کے بعد کانگریس میں ری پبلکنز سے محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز میں کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ری پبلکنز محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کو اس وقت تک فنڈ نہ دیں جب تک وہ ہوش میں نہ آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد، سابق امریکی صدر کا 34 الزامات ماننے سے انکار

اس سے قبل ٹرمپ اپنے دور صدارت میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی فنڈنگ میں اضافے کی حمایت کر چکے ہیں۔

گزشتہ روزڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال اور بزنس ریکارڈز میں کرپشن کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم  ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے امریکا کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں۔