نیویارک: (دنیا نیوز) مسئلہ کمشیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کو 75 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔
قرارداد کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کروانے کا پابند تھا، 75 سال گزرنے کے باوجود بھارت بزور طاقت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا اور ایٹمی قوتوں کے حامل جنوبی ایشیاء میں فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔