عمران خان کی گرفتاری ، اقوام متحدہ کا تمام جماعتوں سے تشدد سےگریز کا مطالبہ

Published On 11 May,2023 08:57 am

جینیوا : (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنےآیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں بننے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے مختصر بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : برطانوی وزیراعظم

ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتریس  نے پُر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا تھا  ،  سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

Advertisement