وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
پولش میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے گرنے سے پولش میئر کی موت ہو گئی،رپورٹس میں بتایا کہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گاﺅں کیگلیاری کے دورہ پر موجود تھے۔
کیگلیاری پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تاہم اپنا توازن کھو نے کے بعد وہ نیچے گرکر چل بسے ہوگئے.
انہوں نے مزید کہا کہ موت کی خودکشی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی،44سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گاﺅں جاورزے کے میئر تھے، گاﺅں کی میونسپلٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ان کی موت کو افسوسناک اور بدقسمت حادثہ قرار دیا گیا ہے۔