تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی کوششوں کو کچل دیا، کشیدگی کے حالیہ واقعات میں رواں سال شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 130 سے بڑھ گئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ برقرار رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر لڑاکا طیاروں اور میزائلوں سے حملے کیے، حملوں میں اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنماؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی مسلح افواج نے مظاہروں کے پیش نظر سخت اقدامات کرتے ہوئے نابلس، غزہ اور مقبوضہ پناہ گزین کیمپ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے، گھر، گھر تلاشی کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔