برطانیہ نے یوکرین کو جدید میزائل فراہم کردیے، روس کا شدید ردعمل

Published On 11 May,2023 11:06 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے یوکرین کو 250 کلومیٹر سے زیادہ تک مار کرنے والے سٹارم شیڈو میزائل فراہم کردیے جبکہ روس نےاقدام کا مناسب جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے بتایا کہ ہتھیار یوکرین میں داخل کیے جاچکے ہیں، دوسری جانب یوکرینی صدر نے کہا کہ کہ کیف اپنا حملہ شروع کرنے کے لیے مزید مغربی بکتر بند گاڑیوں کے آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: روس کا مستقبل یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں پر منحصر ہے : پیوٹن

خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی جسے ترکی نے مسترد کردیا ہے، امریکا نے ترکی میں موجود S-400 روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

دوسری جانب روسی ترجمان دمیتری پاسکوف نے برطانوی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی افواج کے برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل کے استعمال کے رد عمل میں روس کی جانب سے بھی مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

Advertisement