خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، فریقین نے شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی نقل و حرکت کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے، دونوں فریق سعودی شہر جدہ میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کا مقصد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو بہتر بنانا، پانی اور بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے، اس معاملے پر ثالثوں کو امید ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہسپتالوں اور کلینکوں سے نکالا جائے گا۔
مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ تنازع کے دونوں فریق ابھی تک جنگ بندی پر متفق نہیں ہوئے جس کے باعث جنگ بندی میں ابھی وقت لگے گا۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق چھڑپوں میں اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔