بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی کے مطالبے میں شدت، سیکڑوں ہلاکتیں

Published On 05 June,2023 07:03 pm

منی پور: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں الگ ریاست کے مطالبات نے مزید زور پکڑ لیا ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد بھارت سے علیحدگی کے مطالبے پر ڈٹ گئی ہے۔

منی پور میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اب تک کئی سو افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں،بھارتی فوج نے تقریباً 10ہزار فوجیوں اور فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

مُودی سرکار نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے، بھارتی حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز5دن تک معطل رکھی،ریاست میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

گزشتہ ماہ سے ہونے والے اس تصادم میں اضافہ تب پیدا ہوا جب 28 مئی 2023 کی رات 2 بجے مودی کے احکامات پر شرپسندوں نے منی پور کے 5 علاقوں بشمول سیکمائی، سوگنو، کمبی، پھتینگ اور سیرو پر اندھا دھند حملہ کیا۔

یہ کارروائیاں زیادہ تر عیسائیوں، کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ کے خلاف کی جارہی ہیں جو بھارت سے آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں، یہ بات ثابت ہوگئی کے مودی ایک شرپسند ٹولے کا سردار ہے جو کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی قتل و غارت کے اڈے کھولنا چاہتا ہے۔