او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی عید الاضحیٰ پر اُمت مسلمہ کومبارکباد

Published On 29 June,2023 08:47 am

قاہرہ : (ویب ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے تہنیتی پیغام میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہداور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اُمید ظاہر کی کہ عید الاضحیٰ تمام رکن ممالک کے لئے خوشی اور محبت کا باعث بنے گی۔

انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان محبت اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس تہوار کے موقع پر امن اور خوشی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔