غزہ: (ویب ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت ختم نہ ہو سکی، نابلس میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی، اگر اسرائیلی فوج نوجوانوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرتے تو جانیں بچ سکتی تھیں، شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
یاد رہے کہ رواں برس مقبوضہ فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی۔