کنشاسا: (ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کو دفنانے پر بیوی اور 10 بچوں سمیت 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے شمال مشرقی صوبے اتوری میں پیش آیا، ہفتے کے روز فوجی اہلکار نے اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر اہل خانہ اور دیگر افراد پر فائرنگ کردی، فوجی اہلکار کے بیٹے کی جمعرات کو طبعی موت ہوئی تھی۔
بیٹے کے انتقال کی خبر ملتے ہی فوجی اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر کیلئے روانہ ہوا لیکن گاؤں پہنچنے سے پہلے ہی اس کے بیٹے کی تدفین کی جا چکی تھی، اس پر فوجی اہلکار نے غصے کے عالم میں بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور دیگر افراد کو جمع کر کے فائرنگ کر دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے شامل ہیں، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔