چین: سکول میں جمنازیم کی چھت گرنے سے 11 کھلاڑی ہلاک، 8 زخمی

Published On 24 July,2023 06:54 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک)چین میں جونئیر ہائی سکول میں جمنازیم کی چھت گرنے کے نتیجے میں 11 کھلاڑی چل بسے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں پیش آیا، جہاں والی بال ٹیم کے 19 افراد اسکول جمنازیم میں پریکٹس میں مصروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق جم کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر جاری ہے۔ ممکنہ طور پر چھت پر تعمیراتی سامان کا ڈھیر لگا گیا جو حادثے کی وجہ بنا۔ پولیس نے کنسٹرکٹر آفیسر کو حراست میں لے لیا۔