چینی صدر کا مشرقی کمانڈ تھیٹر کا معائنہ، جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

Published On 07 July,2023 04:49 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر نے مشرقی کمانڈ تھیٹر کا معائنہ کیا اور فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، فوج حقیقی لڑائی میں فتح کے امکانات کو بڑھانے کیلئے جنگی منصوبہ بندی کرے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین کی سکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہو گئی ہے، فوج اپنے آپ کو سٹیل کی عظیم دیوار میں تبدیل کر دے۔

چینی صدر نے کہا کہ اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پختہ دفاع کرنا چاہیے، ایسٹرن تھیٹر کمانڈ مشرقی بحیرہ چین اور آبنائے تائیوان کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔