وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی

Published On 27 June,2023 07:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ٹیکس کی مد میں 7 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے

خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہو گی۔

ذرائع نے کہا کہ صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جا چکی ہے، وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔