چین اور بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

Published On 25 June,2023 10:32 pm

بیجنگ، نیودہلی: (ویب ڈیسک)چین کے مشرقی اور جنوبی صوبوں اور بھارتی ریاست ہماچل پردیش اور آسام میں تباہ کن بارشوں کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے انہوئی میں سیلاب سے متاثرہ جنگل میں 17 افراد پھنس گئے، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔

صوبے گوانگ ڈونگ میں سیلابی صورتحال ہے ،بڑے بڑے شہر دریا کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری طرف دوسری طرف بھارت میں بھی شدید بارشیں ہوئیں، جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہی گئی، آسام میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بھی بارش کےباعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں، بھوپال ،کولکتہ اور دیگر شہروں میں بھی بارش سےلوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، انتظامیہ نے سڑکوں سے پانی نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ہریانہ میں بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں،گروگرام شہر پانی میں ڈوب گیا، برساتی نالے میں طغیانی آنے سے ایک گاڑی پھنس گئی۔