بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین، فلسطینیوں کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات قائم کرے گا جو دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
محمود عباس، چینی صدر اور وزیراعظم سے بات چیت کیلئے پیر کو بیجنگ پہنچے تھے، دونوں فریق تعلقات کو بڑھانے اور فلسطین، اسرائیل تعلقات کو درپیش دیرینہ چیلنجز کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اس موقع کا استعمال کر رہے ہیں۔
شی جن پنگ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں محمود عباس سے ملاقات کرکے مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کام کرنے کا عہد کیا تھا، انہوں نے فلسطینی صدر کو چین کا دیرینہ اور اچھا دوست بھی قرار دیا تھا۔