بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں 21 سالہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 90 کلو وزن کم کرنے کے ’چیلنج کیمپ‘ میں ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کے دوران چل بسیں۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق چین کی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے صوبے شانزے میں وزن کم کرنے کے ایک چیلنج کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے شرکا کو سخت ورزشوں اور کھانے پینے کی عادات میں غیر معمولی تبدیلیوں کی مدد سے 90 کلو (200 پاؤنڈ) وزن کم کرنا تھا۔
چین کی سوشل میڈیا انفلونسر ’کُئی ہوا‘ کا وزن 187 کلو تھا، انھوں نے کیمپ کی 100 سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں،جس میں ہائی انٹینسٹی کارڈیو، اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کی تھکا دینے والی ورزشیں جیسے جنگی رسیاں، اور ویٹ لفٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔
کیمپ میں ابھی انھیں چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک دن اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی، انھیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں، فی الحال موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کیمپ میں وہ بہت تھکن اور نقاہت کا شکار تھیں۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا انفلونسر کیمپ میں سخت ورزشیں کر رہی تھیں، وہ بہت کم کھانا کھاتیں اور صرف سبزیوں یا پروٹین ڈائیٹ پر گزارا کر رہی تھیں، وہ دن بھر میں صبح اور شام دو دو گھنٹے سخٹ ورزش بھی کر رہی تھیں۔