واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے دو روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ۔
امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018 کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔
انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔