کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان کی بحری قوت میں اضافہ، چین کے تیار شدہ دو بحری جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیٹے میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی این ایس شاہجہان کراچی پہنچ چکا، پی این ایس ٹیپو سلطان چند روز میں کراچی پہنچ رہا ہے، طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہو گی۔
پاک جین دوستی اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی کلیدی مثال پاک بحریہ کے بیڑے میں مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت آئندہ ماہ متوقع ہے،دونوں 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت سے چین سے 4 جہازوں کا حصول مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
ذرائع کے مطابق جنگی جہاز 134 میٹر لمبے، 4 ہزار ٹن وزنی، 27 ناٹس رفتار کے حامل کلیدی اضافہ ہیں، میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث طغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کے خلاف انتہائی مہلک ہیں۔
طغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح اور فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں، جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان صلاحیتوں کے باعث جنگی جہاز اہداف کو سطح، فضاء، زیر آب، زمین پر تباہ کر سکتے ہیں۔
پاک بحریہ کے طغرل کلاس 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں، پی این ایس طغرل اور تیمور قبل ازیں 2021ء اور 2022ء میں پاک بحریہ کا حصہ بنے تھے۔