پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

Published On 14 June,2023 05:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان "بپر جوئے" کے پیش نظر پاکستان نیوی میرینز نے کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ماہی گیروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔