اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سمندری سرحدوں اور مفادات کی نگرانی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں جاری اقتصادی اورسلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیرخزانہ نے سمندری سرحدوں اورمفادات کی نگرانی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کوسراہا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 10, 2023
اسحاق ڈار نے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف نے تعاون اور تعریف پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔