اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس میں عالمی بینک کی پیشگی شرائط پوری کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا جائزہ، جی ایس ٹی کو ہم آہنگ بنانے کیلئے سروس رولز کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے قوانین کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 5, 2023
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق فیصلہ الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن سے متعلق رولز کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، پیشگی شرائط پوری کرنے پر عالمی بینک رائز پروگرام کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔