اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زندہ جانور وغیرہ درآمد کرنے کیلئے درآمدی پالیسی میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے عالمی ادارہ برائے اینیمل ہیلتھ کی گائیڈ لائنز کے تحت اجازت دی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 5, 2023
اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، انٹیلی جنس بیورو کیلئے 8 کروڑ 71 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی، ضمنی گرانٹ کو آئی بی کیلئے ٹیکس و ڈیوٹیز کی ادائیگی کیلئےخرچ کیا جائیگا۔
ای سی سی نے آٹو لیوب آئل کی درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم اور نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کے بجٹ تخمینوں کی سمریوں کو موخر کر دیا۔