وزیر خزانہ سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

Published On 04 April,2023 05:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر تجارت نوید قمر، معاون خصوصی برائے محصولات، چیئرمین ایف بی آر بھی ملاقات میں موجود تھے، وفد نے وزیرخزانہ کو ٹیکسٹائل مصنوعات سے حاصل ٹیکس محصولات پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی

وزارت خزانہ کے مطابق اپٹما وفد نے وزیرخزانہ کو ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس، بجلی سپلائی اور ٹیرف میں اضافے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر منفی اثر پڑا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپٹما وفد کو تمام مسائل کی یقین دہانی اور تعاون کا یقین کرایا، اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ملکی معیشت میں اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے تمام سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ نے متعلقہ حکام کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام مسائل حل کرنے کا حکم دیا، اپٹما وفد نے مکمل تعاون اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کیا۔