کراچی: (دنیا نیوز) 6 روز جاری رہنے والی 8 ویں پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2023ء اختتام پذیر ہو گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر، گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر تقریب میں شریک تھے۔
Today I witnessed International Fleet Review as part of #AMAN23 Exercise under Pakistan Navy. This multinational event reflects Pakistan s resolve to work with friends & partners to address the shared challenges of terrorism, piracy, and narcotics in the maritime domain. pic.twitter.com/RKNoq0sMLS
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 14, 2023
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، سروسز چیفس نے بھی شرکت کی، بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب.
— PML(N) (@pmln_org) February 14, 2023
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے.
وفاقی وزیر رانا تنویر, سیکٹری دفاع, گورنر سندھ اور چیف منسٹر بھی تقریب میں شریک تھے.
اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس شریک۔ pic.twitter.com/cihrkiOHyp
خیال رہے کہ آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 6 روز تک جاری رہی، جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے۔