چین عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے: سعودی عرب

Published On 11 June,2023 05:13 pm

الریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

اتوار کی صبح ریاض میں سب سے بڑے عرب چینی اجتماع کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کے دو دنوں میں 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا گیا کہ توانائی کے اس نئے دور میں ایک ایسی قوم کی تعمیر کی جائے جس کو مینوفیکچرنگ، سائنس، کمیونیکیشن اور گرین انرجی ٹیکنالوجی پر مشتمل متنوع معیشت کی تائید حاصل ہو۔

چین اور عربوں کے درمیان اقتصادی، صنعتی، تکنیکی اور خلائی تعاون کو فروغ دینے کا نمایاں عنوان موجود ہے۔ ریاض کی جان سے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا جو صنعت کاری، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (NCSD) کے سربراہ ایرک فینگ نے کہا کہ سعودی قیادت نے ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں جو توانائی کے نئے دور کی طرف گامزن ہو، جس کی حمایت متنوع معیشت سے ہو، جس میں مینوفیکچرنگ، مواصلات، گرین ٹیکنالوجی اور سائنس شامل ہو۔