4 دہائیوں سے مسلسل جاگنے والا شخص

Published On 08 June,2023 08:30 pm

جدہ: (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک شہری کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ چالیس سے سال سے سویا نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق نیند صحت مند زندگی گزارنے کے لیے بہت اہم ہے، ہم اکثر ایسے افراد کو دیکھتے ہیں جو ذہنی تناؤ کی وجہ سے کئی دنوں تک پرسکون طور پرسو نہیں پاتے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دنیا میں ایک ایسا انسان بھی ہے جو 40 سال سے مسلسل جاگ رہاہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سعود بن محمد محسن الغامدی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 40 سے مسلسل جاگ رہا ہوں اور کامیاب زندگی بسر کر رہے ہیں، ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

70 سالہ سعودی شخص کا کہنا ہے کہ وہ متعدد ڈاکٹروں کے پاس گئے جنہوں نے ان کی حالت کو کلینیکل ڈپریشن قرار دیا ، جس کا تاحال علاج دریافت نہیں کیا جا سکا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعود بن محمد الغامدی کی یہ حالت اس وقت شروع ہوئی جب وہ جوانی میں فوج میں تعیناتی کے دوران مشن میں مسلسل 20 دن تک جاگتے رہے، تاہم جیسے ہی مشن ختم ہوا تو وہ نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹروں کو چیک کروانے کا فیصلہ کیا لیکن ڈاکٹر بھی اس بیماری کی واضح وجہ اور علاج نہیں ڈھونڈ پائے۔ 

Advertisement