سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Published On 08 June,2023 09:21 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد  سے روسی صدر کے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔


 

Advertisement