چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روس کا دورہ کریں گے

Published On 03 June,2023 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 تا 8 جون روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ساتھ 5 جون کو ماسکو پہنچیں گے۔

صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی چیئرمین سینیٹ کا روس کے پارلیمنٹ سے خطاب ہو گا۔

Advertisement