کیئف: (دنیا نیوز) یوکرینی حکام نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تمام بندرگاہوں پر اناج سے بھرے جہازوں کو رجسٹریشن سے روک رہا ہے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں رکاوٹ سے بحیرہ اسود میں اجناس سے بھرے جہازوں کا رش لگ گیا ہے، روسی حکام یوکرین کی پیوڈینی بندرگاہ تک رجسٹریشن کو محدود کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے یوکرینی الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی برآمدات کو اپنی خود پر لگی پابندیوں کے خاتمے سے جوڑ دیں، روسی اناج اور کھاد کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم ہونے تک یوکرین کی برآمدات کا معاہدے پر عمل نہیں ہوگا۔
ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق اپریل سے مئی تک یوکرینی جہازوں کی روانگی ’’مسلسل سست روی‘‘ کا شکار رہی ، اجناس سے بھرے کئی جہاز فائنل معائنے کیلئے 3ماہ سے منتظر ہیں۔