یوکرین نے ایران کیساتھ 50 سال تک تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی

Published On 30 May,2023 07:54 pm

کیف: (دنیا نیوز) جنگ میں روس کی مدد کرنے پر یوکرین نے ایران کیساتھ 50 سال تک تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

یوکرین کی پارلیمنٹ نے جنگ میں روس کی مدد کرنے پر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔

قرارداد میں 328 ارکان پارلیمنٹ نے اس فیصلے کے حق میں ووٹ دیا، فیصلے کی منظوری کیلئے ابھی صدر زیلنسکی کے دستخط ہونا باقی ہیں جو بظاہر ایک رسمی کارروائی ہے۔

28 مئی کو زیلنسکی نے پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے فیصلے کی منظوری کیلئے قرار داد کا مسودہ پیش کیا تھا، یوکرین ایران پر روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگاتا ہے جس بنا پر کیف اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Advertisement