روس نے باراک اوباما سمیت500 امریکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

Published On 20 May,2023 12:32 pm

ماسکو : (دنیانیوز) روس کی جانب سے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے عائد پابندی میں متعدد امریکی سینیٹرز، سابق امریکی سفیر اور متوقع چیئرمین جوائنٹ چیفس بھی شامل ہیں ۔

روسی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے، جو بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے، امریکا کو سمجھ جانا چاہیے کہ ہمارے خلاف ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کی جانب سے روس پر 300 سے زائد نئی پابندیاں عائد

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے روس کی دھوکہ دہی ، فوجی صنعتی سپلائی چین اور مستقبل میں توانائی کی آمدنی کے خلاف 300سے زائد عائد پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

عائد پابندیوں کی نئی لہر 22 افراد، 104 اداروں اور 20 ملکوں یا دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کو نشانہ بناتی ہے، روس کے خلاف پابندیوں اور اضافی اقتصادی اقدامات کو روکنے کی کوشش کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

Advertisement