جاپان : (دنیا نیوز) مغربی ممالک یوکرین کو 50 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے اور یوکرینی پائلٹوں کو یورپ میں تربیت بھی دی جائےگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ طیاروں کی فراہمی کب شروع کی جائےگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل جی سیون اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رہنماؤں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف 16 جنگی طیاروں پر یوکرین کے پائلٹوں کو مشترکہ تربیتی پروگرام کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کی جانب سے روس پر 300 سے زائد نئی پابندیاں عائد
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے اس سے ان کی فضائیہ مضبوط ہو جائے گی ، یوکرین کے پاس مغرب کے تیار کردہ لڑاکا طیارے نہیں، ایف 16 طیارے سابقہ سویت یونین کے لڑاکا طیاروں سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔
یوکرین اب بھی روس کے خلاف جنگ میں سابقہ سویت یونین کے جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو 27 ’مگ 29‘ طیارے فراہم کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :آئس لینڈ سربراہی اجلاس: یورپی رہنماؤں کا روس کو یوکرین جنگ کیلئے جوابدہ بنانے کا عزم
رواں ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے برطانیہ اور نیدرلینڈز کے وزرائے اعظم نے ’جیٹس اتحاد‘ میں شامل ہونے سے متعلق وعدے کیے تھے اور کہا تھا کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔