نیگاٹا: (دنیا نیوز) امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن اور برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ کی جاپان کے شہر نیگاٹا میں گروپ آف سیون کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے روس یوکرین تنازع پر گفتگو کی۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ جی سیون نے ماسکو کی کارروائیوں کی صلاحیت کو محدود کرنے میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
جیریمی ہنٹ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون نے روس کی یوکرین کے خلاف اپنے آپریشن کو فنڈ دینے کی صلاحیت کو نقصان پہنچایا، جی سیون ممالک کو گلوبل ساؤتھ کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کیلئے مزید مدد حاصل کی جا سکے۔