روسی فوج کی یوکرینی علاقے ڈونیٹسک پر شدید گولہ باری، 2 افراد ہلاک

Published On 30 May,2023 07:33 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک پر شدید گولہ باری کی ہے جس سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے مشرقی یوکرین کے شہر ڈونیٹسک پر گولہ باری کی ہے، روسی گولہ باری سے فرنٹ لائن پر شہری انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

روس نے مغربی علاقے میں فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، روس کی جانب سے رات گئے حملے کیے گئے جن میں سے 29 ڈرونز اور 37 میزائلوں کو یوکرینی ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔