فلسطینی صدر آئندہ ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

Published On 09 June,2023 11:19 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی جانب سے اسرائیل،فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے آپ کو ایک ثالث کے طور پر پیش کیا ہے، جس نے مارچ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایسے خطے میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کی ہے جہاں امریکہ کئی دہائیوں سے پاور بروکر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت کے ترجمان وانگ وین بن نے بعد میں باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ وہ اس سال چین کی طرف سے موصول ہونے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں، جو چین، فلسطین کے اعلیٰ سطح کے اچھے تعلقات کی مکمل عکاسی کرتے ہیں، جو روایتی طور پر دوستانہ رہے ہیں۔ 

Advertisement