چین نے روس کی حمایت کا اعلان کردیا

Published On 26 June,2023 10:02 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کو  روس کا اندرونی معاملہ  قرار دیا جب ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے اندر لے جانے سے پہلے اچانک بیلاروسی کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے حصے کے طور پر پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کی۔

بیجنگ نے بیان میں کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔