کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ویگنر کی بغاوت سے پتا چلتا ہے کہ روس میں مکمل طور پر افراتفری پھیل چکی ہے۔
بیلاروس کے صدر کی جانب سے روس کی نجی ملیشیا ’ویگنر گروپ‘ کی بغاوت روکنے کے لیے گروپ کے سربراہ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد ویگنر گروپ کے مسلح عناصر کوواپس اپنی بیرکوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی بھی روس میں ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر کی بغاوت سے پتا چلتا ہے کہ روس میں مکمل طور پر افراتفری پھیل چکی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی کریملن کی روس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوسکتا ہے ، وہ مسئلے کو ملتوی کر دیتا ہے۔
روسی صدر ولادی میر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آپ کی افواج جتنی دیر تک یوکرین کی سر زمین پر رہیں گی ، روس کو اتنا ہی زیادہ نقصان پہنچے گا‘‘۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ روسی نجی فوجی گروپ ویگنر کے عناصر کی بغاوت نے روس میں مکمل افراتفری کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ سکتی ہے کہ روس کے آقا کسی بھی چیز پر قابو نہیں رکھتے، اس کا مطلب ہے کہ مکمل افراتفری کے سوا روس میں کچھ نہیں۔